ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ممتا بنرجی کا امیت شاہ پر حملہ الیکشن کمیشن کے اُمور میں مداخلت کا الزام

ممتا بنرجی کا امیت شاہ پر حملہ الیکشن کمیشن کے اُمور میں مداخلت کا الزام

Wed, 17 Mar 2021 13:04:30    S.O. News Service

نئی دہلی، 17؍مارچ(ایس او نیوز؍ایجنسی) اسمبلی انتخابات کے پیش نظر مغربی بنگال کی سیاست میں لگاتار ہلچل نظر آ رہی ہے اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بھی زخمی ہونے کے بعد دوبارہ فعال ہو گئی ہیں۔ اتوار کے بعد سے وہ روڈ شو اور ریلیاں کر رہی ہیں۔ منگل کے روز انہوں نے امیت شاہ پر حملہ بولا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیر داخلہ امیت شاہ الیکشن کمیشن کے کاموں میں دخل دے رہے ہیں اور اُمور کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران ممتا بنرجی نے کہا:کیا وزیر داخلہ ملک کو چلائیں گے یایہ طے کریں گے کہ کون گرفتار ہوگا اور کون پیٹا جائے گا؟ یا پھر وہ یہ طے کریں گے کہ کون سی ایجنسی کس کا تعاقب کرے گی؟ الیکشن کمیشن چلا کون رہا ہے؟ امید کرتی ہوں کہ امیت شاہ یہ آپ نہیں ہیں، ہم آزادانہ اور غیر جانب دارانہ انتخابات چاہتے ہیں۔ وہ الیکشن کمیشن کے روزانہ کے امور میں مداخلت کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ ممتا بنرجی گزشتہ ہفتہ نندی گرام میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد اپنی کار میں لوگوں کا استقبال کرنے کے دوران زخمی ہو گئی تھیں۔


Share: